ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم بھی میدان میں آگئے, بڑا فیصلہ کر لیا

بابر اعظم بھی میدان میں آگئے, بڑا فیصلہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) قومی کرکٹر بابر اعظم عدالتی جنگ لڑنے کیلئے میدان میں اتر گئے، سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرنے والی حمیزہ مختار خاتون کے اندراج مقدمے کی درخواست پر وکیل کا وکالت نامہ جمع کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کی جانب سے مبشر سجاد ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروایا۔ جبکہ عدالت میں پولیس نے نامکمل رپورٹ جمع کروادی جس کے مطابق خاتون کو تھانے میں بلوایا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئی۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں سے آمنا سامنا کروانا درکار ہے لہٰذا عدالت مکمل رپورٹ کے لئے مہلت فراہم کرے۔

عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران حمیزہ مختار نامی خاتون نے بابر اعظم پر جنسی زیادتی، تشدد، شادی کا جھانسہ دے کر دھوکا دینے اور مال بٹورنے کے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے تھے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer