(عابد چوہدری ) نکاح کی تقریب میں سابقہ شوہر کے پہنچنے پر لڑکی کے بھائی آپے سے باہر ہو گئے, ملزمان نے فائرنگ کر کے سابقہ شوہر اور اسکے ساتھی کو زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے مسجد ابراہیم کے باہر فائرنگ کا واقع پیش آیا۔جہاں عائشہ نامی لڑکی کے نکاح کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران سابقہ شوہر فہیم اپنے ساتھی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اسی دوران لڑکی کے بھائیوں نے سابقہ شوہر کے موقع پر پہنچنے پر فائرنگ کر دی ۔ پولیس اہلکار سمیت چار مسلح ملزمان موقع پر فائرنگ کرتے رہے اور ملزمان زخمی فہیم پر تشدد بھی کرتے رہے۔
نشتر کالونی:لڑکی کے نکاح کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران سابقہ شوہر فہیم اپنے ساتھی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیااسی دوران لڑکی کے بھائیوں نےسابقہ شوہر کے موقع پر پہنچنے پر فائرنگ کی اور زخمی کردیا ۔ پولیس اہلکار سمیت چار مسلح ملزمان موقع پر فائرنگ کرتے رہے۔#عوام_کی_آواز_وزیراعظم_تک pic.twitter.com/zEimc0L0ZV
— Shehroz Azhar (@shehrozazhar1) December 4, 2020
لڑکی کا بھائی موقع پر فائرنگ کرتا رہا جبکہ اس دوران زخمی ہونے والے فہیم کی ماں موقع پر دہائیاں دیتی رہی مگر کسی نے ایک نہ سنی اور علاقہ مکینوں نے فہیم کو اٹھا کر ہسپتال پہنچایا ۔زخمی فہیم کا کہنا ہے کہ عائشہ نے 7 ماہ قبل اس سے نکاح کیا اور چند روز قبل واپس گھر آ گئی ۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی۔