کورونا کے بعد قومی کرکٹ ٹیم نئی مشکل کا شکار

4 Dec, 2020 | 09:15 PM

Raja Sheroz Azhar

(خرم رفیْق ) قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ نیوزی لینڈ میں تمام سکواڈ کے کویڈ ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود ٹریننگ کی اجازت نہ مل سکی، مشکل صورت حال کے باوجود قومی کھلاڑی دورہ جاری رکھنے کے حامی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کی مشکلات کم ہونے میں نہیں آ رہیں۔ قومی سکواڈ کے 44 اراکین کی چوتھی کویڈ ٹیسٹنگ منفی آنے کے باوجود قومی کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت نہ مل سکی۔اس صورت حال پر پی سی بی نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ بورڈ حکام نے قومی ٹیم انتظامیہ سے دورہ جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے مشاورت کی ہے۔

قومی کھلاڑیوں نے ٹیم انتظامیہ کو دورہ جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ کھلاڑیوں نے ٹیم انتظامیہ کے سامنے موقف اختیار کیا ہے کہ مشکل صورت حال کے باوجودٹیم دورہ جاری رکھنے کے لئے تیار ہے۔ادھر ذرائع کا کہنا ہے آئندہ تین سے چار روز میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو دوبارہ ٹریننگ کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں