(رضوان نقوی ) وزیراعظم سیٹیزن پورٹل کی دو سالہ کارکردگی میں نادرا سرفہرست,دوسال میں 15407 شکایات موصول ہوئی جس میں 9972 شکایات کا فوری ازالہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان نادرا کے مطابق وزیراعظم سیٹیزن پورٹل کی دو سالہ کارکردگی میں نادرا سرفہرست رہا-ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ دوسال کے دورانیے میں نادرا سے متعلق وزیراعظم پورٹل پر پندرہ ہزار چار سو سات شکایات موصول ہوئیں جن میں 9 ہزار نو سو بہتر شکایات کا فوری ازالہ کر دیا گیا-
ترجمان نادرا کے مطابق چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کی سربراہی میں 65% شکایات کو حل کردیا گیا جبکہ التواء کا شکار باقی شکایات کےازالہ کیلئے تمام زونل ہیڈآفسز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔