سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

4 Dec, 2020 | 07:52 PM

Raja Sheroz Azhar

(خان شہزاد ) رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کا رجحان برقرار رہا ۔ جمعہ کے روزسونا 150روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا۔ سونے کے صارفین اور جیولرز نے سونا مزید مہنگا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق شہر کے صرافہ بازاروں میں سونا 150روپے مزید مہنگا ہوگیا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 10ہزار500روپے میں فروخت ہوا اسی طرح 22قیراط فی تولہ سون 1لاکھ1ہزار 566روپے میں فروخت کیا گیا اسی طرح 21قیراط فی تولہ سونا 96ہزار 950روپے میں فروخت ہوا اسی طرح چاندی 20روپے فی تولہ مہنگی ہوئی جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 1200 رہی۔جیولرز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سونے کی قیمتوں میں اضافہ تجارت کیلئے تباہ کن ہے اس سے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔

یاد رہے گزشتہ روز  شہر کے صرافہ بازاروں میں سونا 600روپے مزید مہنگا ہواتھا  جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 10ہزار800روپے میں فروخت کیا گیا تھا اسی طرح 22قیراط فی تولہ سون 1لاکھ1ہزار 566روپے میں فروخت ہوا تھا اور اسی طرح 21قیراط فی تولہ سونا 96ہزار 950روپے میں فروخت ہوا تھا اسی طرح چاندی 20روپے فی تولہ مہنگی ہوئی جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 1200 رہی تھی۔

مزیدخبریں