پولیس نےحکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں

4 Dec, 2020 | 07:19 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: کوروناکی دوسری لہرنےسب کوہلادیا،لیکن پولیس افسروں نے بھرتی کے لیے ہزاروں نوجوانوں کو تحریری امتحان کے لیے بلا کر حکومتی احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کورونا کی دوسری لہر سے محفوظ بنانے کے کیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تو دوسری جانب پولیس میں بھرتی کے کیے ہزاروں امیدواروں کو امتحان کے کیے بلایا جا رہا ہے ۔پنجاب پولیس میں بھرتی کے لیے گذشتہ ماہ سے امیدواروں کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے جس میں ان کے قد اور چھاتی کی پیمائش کے ساتھ ساتھ دوڑ اور ان میں کامیاب ہونے والوں کو اب تحریری امتحان کے لیے بلایا جا رہا ہے ۔

آٹھتیس ہزار امیدوار5 اور 6 دسمبرکو مختلف امتحانی مراکز پرجمع ہوں گےجس کی وجہ سے امتحانی مراکزمیں ہجوم کےباعث کوروناوائرس پھیلنےکاخدشہ پیداہوگیا۔ دوسری جانب ان امیدواروں کی سیکورٹی کے لیے ہزاروں پولیس اہلکاروں کو سیکورٹی کے لیے بھی تعینات کیا جانا ہے جن کے ہاس نہ تو سرکاری سطح پر ماسک ہیں اور نہ دیگر حفاظتی انتظامات ۔ اسی طرح بھرتی کے امیدواروں کے لیے بھی کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے جا سکے

مزیدخبریں