محکمانہ غفلت نے ہیلتھ پروفیشنلز کی زندگیاں داؤ پر لگا دی

4 Dec, 2020 | 05:34 PM

Shazia Bashir

بسام سلطان: محکمانہ غفلت نے ہیلتھ پروفیشنلز کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں،  گورنمنٹ رانا عبد الرحیم ہسپتال سوڈیوال کی ایک ڈاکٹر اور تین نرسز میں کورونا وائرس کی تصدیق، ہیلتھ پروفیشنلز میں تیزی سے وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود پی ایچ ایف ایم سی کی جانب سے حفاظتی لسٹ نا فراہم کی جا سکیں۔

 تفصیلات کے مطابق    ہسپتالوں میں خدمات سرانجام دیتے ہیلتھ پروفیشنلز تیزی سے کورونا وائرس کا شکار ہونے لگے،  ذرائع کے مطابق گورنمنٹ رانا عبد الرحیم ہسپتال سوڈیوال کی ایک ڈاکٹر اور تین نرسز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی،  کورونا کا شکار ہونے والے ہیلتھ پروفیشنلز میں ڈاکٹر نتاشہ، سٹاف نرس غزالہ ،سٹاف عطیہ اور نرس رضیہ شامل ہیں۔

کورونا کیسز میں اظافہ مگر پنجاب ہیلتھ فسلٹیشن مینیجمنٹ کمپنی ہسپتالوں میں خدمات سر انجام دیتے ہیلتھ پروفیشنلز کو حفاظتی کٹس نا فراہم کر سکا۔ محکمے کی عدم دلچسبی سے ہیلتھ پروفیشنلز کی زندگیاں ڈاؤن ہر لگ گئی۔

یاد رہے کہ  دوسری لہر کے دوران ملک میں کورونا کے وار شدت سے جاری ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44627 ٹیسٹ کیے گئے جن میں3262 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 55 افراد انتقال کرگئے،ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 51 ہزار 507 ہے۔سب سے زیادہ سندھ میں 20 ہزار 223 پنجاب میں 19 ہزار 474 ایکٹو کیسز ہیں۔اسلام آباد 5 ہزار 908،خیبرپختونخوا تین ہزار 707 آزاد کشمیر ایک ہزار 480 بلوچستان 562 اور گلگت بلتستان میں 153 فعال کیسز ہیں۔

مزیدخبریں