پی ڈی ایم کی تحریک کرپٹ مافیا کے خلاف ہے: مریم اورنگزیب

4 Dec, 2020 | 03:46 PM

Sughra Afzal

(علی اکبر) ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کرپٹ مافیا کے خلاف ہے، حکومت استعفیٰ دے کر گھر چلی جائے، حکومت مخالف جلسے نہیں یہ عوامی تحریک ہے۔

ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز جلسے کی کامیابی کے لیے لاہور کی سڑکوں پر خود نکلیں گی، مریم نواز ریلیوں میں عوام کو حکومت مخالف تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دیں گی،پی ڈی ایم کی تحریک کرپٹ مافیا کے خلاف ہے، آٹا چینی چوروں کے خلاف عوامی تحریک شروع ہوگی جن لوگوں سے دھکوں سے بی آر ٹی اور حکومت نہیں چل رہی، انکے گھر جانے کا وقت آچکا ہے۔

  مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کے انتقالِ پر اظہار افسوس بھی کیا، جبکہ سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ حکومت نے اگر جلسے کی اجازت دی ہے تو پھر حوصلہ بھی کرے، اینٹی کرپشن کے ذریعے مخالفین پر جھوٹے مقدمات اور گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے، لاہور کے جلسے میں عوام بھرپور شرکت کرے گی جو حکومت مخالف ریفرنڈم ہوگا۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی 11 جماعتوں کی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک جاری ہے، اس سلسلے میں پہلا جلسہ گوجرانوالہ میں ہوا تھا جو مسلم لیگ نون کا مضبوط سیاسی گڑھ ہے، دوسرا جلسہ کراچی، تیسرا  کوئٹہ  اور چوتھا جلسہ ملتان میں ہوا، پی ڈی ایم نے پانچواں جلسہ 13 دسمبر کو لاہو رمیں کرنے کا اعلان کیا۔   ڈپٹی کمشنرلاہور مدثر ریاض ملک نے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

مزیدخبریں