لاہور زوسفاری کا نقشہ بدل گیا

4 Dec, 2020 | 02:58 PM

M .SAJID .KHAN

(سعدیہ خان)242 ایکٹر پر محیط لاہور زوسفاری میں ہو کاعالم چھا گیا، لاہور زوسفاری محکمہ جنگلی حیات اور پنجاب حکومت کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا, مالی مشکلات کی وجہ سے جاندرار متاثر ہوئے جنگلے کھنڈرات بن گے، اخراجات پورے کرنے کے لیے سرپلس جانور فروخت کرنا شروع کردیے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور چڑیا گھر سفاری یا لاہور زو سفاری جسے عام طور پر سفاری پارک کہا جاتا ہے، لاہور میں واقع ایک جنگلی حیات پارک ہے۔ یہ 1982ء میں تعمیر ہوا اور اس کا رقبہ 242 ایکڑ (98 ہیکٹر) ہے۔انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث پارک میں ہو کاعالم چھا گیا،مالی مشکلات کی وجہ سے زوسفاری کے جاندار متاثر ہونے لگے،مالی مشکلات کے فقدان پر قابو پانے کےلئے جانوروں کو فروخت کیا جانے لگا،رواں سال اپریل میں 10 شیر فروخت کیے گئے۔

دسمبر میں 6 مفلون فروخت کرکے آمدن حاصل کی گئی، سرپلس جانوروں کی دیکھ بھال اورخوارک لاہور زوسفاری کے درد ار بن گئی. سفاری کے ٹھیکداروں کو گزشتہ 6 ماہ سے معاوضہ نہیں دیا گیا، زوسفاری کی بدحالی پر سیاح بھی پریشان ہیں،بدحالی کا یہ عالم ہے کہ پرندوں کے گھروندے ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور ویران ہوچکے ہیں، پچاس فیصد پنجروں میں جاندراروں کی بجائے گھاس اور جھاڑیاں ہیں، گزشتہ کئی سالوں سےمنظور شدہ ترقیاتی منصوبے فنڈز کی نذرہونے کے بعد زنگ آلودہ ہو گئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق لاہور زوسفاری میں بچوں کی ٹکٹ 10 روپے اور بڑوں کی ٹکٹ 20 روپے رکھی گئی ہے، سفاری کی آمدن بڑھانے کے لیے متعدد بار ٹکٹ میں اضافہ کی تجاویز بھی دیں گئیں۔

مزیدخبریں