الیکشن کمیشن نےبلدیاتی الیکشن سے متعلق کنفیوژن دور کردی

4 Dec, 2020 | 02:25 PM

Shazia Bashir

ریحان گل: بلدیاتی الیکشن سے متعلق کنفیوژن الیکشن کمیشن نے خود ہی دور کردی، 31 جنوری 2021  تک الیکشن نہ کروانے کے متعلق پنجاب حکومت کو واضح کردیا۔


تفصیلات کے مطابق  بلدیاتی الیکشن سے متعلق کنفیوژن الیکشن کمیشن نے خود ہی دور کردی ہے، 31 جنوری 2021  تک الیکشن نہ کروانے کے متعلق پنجاب حکومت کو واضح کردیا ہے،   پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں نیا بلدیاتی نظام نافذ کیا جا چکا ہے جس کے تحت فروری 2021 سے قبل بلدیاتی انتخابات کروائے جانا لازم ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنی تیاری مکمل کرنے کے بعد بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے لئے پنجاب حکومت سے واضح جواب مانگ رکھا تھا ۔ لیکن پنجاب حکومت کی جانب سے کوئی واضح جواب نہیں دیا جا رہا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے خود ہی فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے این سی او سی سے مشاورت کے بعد بلدیاتی انتخابات کے معاملے کو کو 31 جنوری 2021 تک ملتوی کردیا ہے اور اس بارے میں پنجاب حکومت کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں