قومی سلیکشن کمیٹی کے ٹھکرائے ٹیسٹ اوپنر سمیع اسلم پاکستان چھوڑ گئے

4 Dec, 2020 | 12:25 PM

Shazia Bashir

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) قومی سلیکشن کمیٹی کے ٹھکرائے ٹیسٹ اوپنر سمیع اسلم پاکستان چھوڑ گئے۔ پاکستان ٹیم سے نظر انداز کئے جانے پر سمیع اسلم نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کے ٹھکرائے ٹیسٹ اوپنر سمیع اسلم پاکستان چھوڑ گئے۔ پاکستان ٹیم سے نظر انداز کئے جانے پر سمیع اسلم نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔   سمیع اسلم کا کہنا تھاکہ پاکستان کرکٹ سے مایوس ہو کر امریکہ میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

   سمیع اسلم کا کہنا تھاکہ کرکٹ میری روٹی روزی ہے لیکن پاکستان میں مستقبل نظر نہیں آ رہا تھا،مجھے امید ہے کہ میں امریکہ میں مستقبل بنانے میں کامیاب ہوں گا،میں دو سال دس ماہ بعد امریکہ کی جانب سے کھیلنے کا اہل ہوں گا،  ان کا کہنا تھا کہ میرا معاہدہ اچھا ہے ابھی میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلوں گا۔

سمیع اسلم نے 2014 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت بھی کی ۔انہوں نے  2012 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی قیادت میں کھیلے۔24 سالہ بلے باز نے 13 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔سمیع اسلم پہلے دورہ انگلینڈ اور پھر نیوزی لینڈ کے لئے 35 کھلاڑیوں میں منتخب نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہوئے۔

سمیع اسلم نے ٹی ٹونٹی کپ کے لیے بلوچستان سیکنڈ الیون میں سلیکشن پر دستبرداری اختیار کی انہوں نے قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کے تین رائونڈ بھی کھیلے نیوزی لینڈ کے لئے نام نہ آنے پر پاکستان چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ 

مزیدخبریں