’’میرے خلاف ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو استعفی دے دوں گا‘‘

4 Dec, 2019 | 10:01 PM

Shazia Bashir
Read more!

عمر اسلم: عمران نیازی اور نیب کے گٹھ جوڑ سے میرے اثاثے منجمد کیے گئے، عمران خان نیازی سے زیادہ جھوٹا وزیراعظم نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پوری قوم نے دیکھا ہماری نیک نیتی کی گواہی سپریم کورٹ نے دی۔

صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے لندن میں نیوز کانفرنس کی ان کا کہنا تھا کہ ان کے اثاثے عمران نیازی اور نیب کے گٹھ جوڑ سے منجمد کیے گئے، ان کے تمام اثاثے ڈکلیئر ہیں، ہرسال اپنے گوشوارے جمع کراتا ہوں، میرے خلاف ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو میں استعفی دے دوں گا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ گزشتہ روز ایک دفعہ پھر جھوٹ عیاں ہو گیا، پوری قوم نے دیکھا ہماری نیک نیتی کی گواہی سپریم کورٹ نے دی۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں توانائی بحران پر قابو پایا، دنیا کی تاریخ میں سب سے سستے توانائی کے منصوبے مکمل کئے گئے، ان منصوبوں میں ایک سو ساٹھ ارب کی بچت ہوئی، اس کے بدلے میں ڈیڑھ سال میں جو کچھ ہوا اس سے ہر پاکستانی رنجیدہ ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کو سو سے زائد دن گزر گئے ہیں لیکن پوری دنیا اس پر خاموش ہے، مہذب دنیا کا ضمیر جگانے کا وقت آچکا ہے پوری قوم ایک زبان ہوکر بات کرے۔

شہباز شریف نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ شاہد خاقان عباسی، رانا ثنااللہ، خواجہ سعدرفیق، خواجہ سلمان رفیق، مفتاح اسماعیل، فوادحسن فواد اور احد چیمہ جیسے لوگوں کو سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہی ہے۔

مزیدخبریں