ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے غریب عوام کی سواری بھی چھین لی

حکومت نے غریب عوام کی سواری بھی چھین لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: حکومت نے غریب عوام کی سواری بھی چھین لی، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے بسوں کے تمام روٹس بند کر دیئے، مسافر پریشان۔

عوام کو سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کی دعویدار تبدیلی سرکار نے غریب عوام سے سواری بھی چھین لی، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے بسوں کے تمام روٹس بند کر دئیے گئے، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے شہر کے مجموعی طور پر بسوں کے 19 روٹس ہیں جو تمام کے تمام بند کر دیے گئے ہیں جس سے شہر لاہور میں سفر کرنیوالے مسافروں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔

لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے بسوں کے 19 میں سے دو روٹس آپریشنل تھے جس میں 22 نمبر روٹ جناح ٹرمینل سے جلوموڑ، 10 نمبر روٹ ویلنیشا ٹائون تا ریلوے اسٹیشن آپریشنل تھا جس کو بند کردیا گیا ہے، اس سے قبل لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے شہر کے 17 روٹس بند کئے گئے تھے۔

سال 2012 میں ایل ٹی سی کے پاس 19 روٹس پر 400 بسیں تھیں، سال 2019 میں بسیں بڑھانے کی بجائے تمام ناکارہ بسیں اور روٹس بند کر دئیے گئے، ذرائع کے مطابق ایل ٹی سی کا سال 2012 میں البراک کمپنی سے پانچ سالہ معاہدہ ہوا، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی اس معاہدے کے ختم ہونے سے پہلے کسی دوسری کمپنی سے نیا معاہدہ نہ کر سکی جس کے باعث روٹس متاثر ہوئے ۔

آپریشن مینجر ایل ٹی سی شہریار کا کہنا ہے کہ دو نئے روٹس پر بس سروس بند ہونے پر مزدا سروس شروع کردی ہے، 22 نمبرروٹ پر 20 مزدے آپریشنل ہیں، 10 نمبرروٹ پر 30 مزدے آپریشنل ہیں، باقی تمام بند روٹس پرسروس بحال کرنے کیلئے لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer