علی اکبر: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے گورنر ہاؤس میں ون آن ون ملاقات کی ہے۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے گورنر ہاؤس میں ون آن ون ملاقات کی۔ اس موقع پر موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں ہماری پارٹی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور وزیراعظم کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کی معیشت کو درست سمت میں ڈال دیا ہے، انشاء اللہ بہت جلد پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم کے ملکی ترقی کے ویژن کو آگے بڑھانے میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔