(سعود بٹ) چودھری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس، نیب نے نواز شریف، مریم نواز اور یوسف عباس کیخلاف ریفرنس 2ماہ کے اندر دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نیب ذرائع کے مطابق تفتیشی افسر نے ریفرنس کے ڈرافٹ کے حوالے سےچیئرمین نیب کو آگاہ کردیا، تفتیشی ذرائع کے مطابق چودھری شوگر ملز میں نواز شریف سے صرف 2 مرتبہ تفتیش ہو سکی ہے، نواز شریف نے دونوں مرتبہ تسلی بخش جواب نہیں دیئےپھر نواز شریف بیماری کے باعث ہسپتال منتقل ہوئے اور پھر انکو ضمانت مل گئی جس کی وجہ سے تفتیش مکمل نہیں ہو سکی۔
تفتیشی ڈرافٹ میں واضح کیا گیا کہ حسن نواز، حسین نواز، اسما نوازاور عبدالعزیز نے انویسٹی گیشن کو جوائن نہیں کیا۔