میٹرک کا امتحان دینے والے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری

4 Dec, 2019 | 02:43 PM

Sughra Afzal
Read more!

(ریحان گل) میٹرک کا امتحان دینے والے طلبا کے لئے بڑی خبر، آن لائن داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی، سنگل فیس کے ساتھ فارم جمع کروانے کی نئی تاریخ 13 دسمبر مقرر کردی گئی۔

پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرپرسنز نے میٹرک کے امتحانات میں توسیع کی منظوری دے دی ہے، جس کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ فارم جمع کروانے کی نئی تاریخ 13 دسمبر مقرر کردی گئی ہے، ڈبل فیس کے ساتھ فارم جمع کروانے کی نئی تاریخ 20 دسمبر اور تین گنا فیس کیساتھ آن لائن فارم جمع کروانے کی نئی تاریخ 27 دسمبر مقررکردی گئی ہے۔

شیڈول کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات 22 فروری2020  سے منعقد ہوں گے۔

مزیدخبریں