(حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈنے پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ سیریز نہ ہونے کی باتوں کو افواہ قرار دیدیا۔
اس حوالے سے پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز آئندہ سال جنوری فروری میں طے ہے جس کے لئے مجوزہ میچز پلان بنگلا دیش بورڈ کو بھجوایا جاچکا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ وہ اپنی تمام ہوم سیریز ملک میں ہی کھیلے گا، سری لنکن ٹیم اپنے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز راولپنڈی اور کراچی میں کھیلنے آرہی ہے جبکہ بنگلا دیش ٹیم کو فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔