سرکاری سکولوں میں لیب سامان موجود مگر فائدہ نہ اٹھایا جا سکا

4 Dec, 2018 | 08:29 PM

Arslan Sheikh

(جنیدریاض) سرکاری سکولوں میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کا باقاعدہ آغاز نہ ہوسکا، سابقہ حکومت کی جانب سے پنجاب کے 1000 سکولوں میں ٹیکنیکل لیب کا سامان مہیا کیا گیا، سکولوں کو سامان فراہم کرنے کے باوجود ٹیکنیکل ایجوکیشن نصاب کا حصہ نہ بن سکا۔

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کا آغاز یکم مارچ 2018 سے نہیں کیا جا سکا، سابق حکومت نے پنجاب کے 1000 سکولوں میں ٹیکنیکل لیب کا سامان مہیا کیا تھا۔ سکول ایجوکیشن نے ابھی تک ٹیکنیکل ایجوکیشن پڑھانے کیلئے ایک بھی ٹیچر بھرتی نہیں کیا گیا، منصوبہ کے تحت لاہور کے 30 ہائی سکولوں میں ٹیکنیکل لیب کا سامان دیا گیا تھا۔

 طلباء کا کہنا ہے کہ اگر بنیادی تعلیم کیساتھ انھیں ہنر مند بنا دیا جائے تو وہ روزگار کے ساتھ اپنی پڑھائی بھی جاری رکھ سکیں گے۔

پنجاب ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے صدر رشید احمد بھٹی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نصاب میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کا ایک بھی مضمون بچوں کو نہیں پڑھایا، انھوں نے بتایا کہ منصوبہ کے تحت سکولوں میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے موٹرسائیکل مکینک، الیکٹریشن، سلائی کڑھائی، اے سی ریفریجریشن، کوکنگ اور بیوٹشن کے کورس کرائے جانے تھے۔

فنی تعلیم کے نصاب میں شمولیت اور فروغ کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کا نصاب سال 2020 میں مساوی کر دیا جائے گا اب دیکھنا یہ ہوگا کہ اس بیان پر حکومت کس حد تک عمل درآمد کرتی ہے۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں 

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw

مزیدخبریں