ایف بی آر کی ٹیکس ناہند گان کیخلاف کارروائی

4 Dec, 2018 | 07:32 PM

Arslan Sheikh

(زین عابد) ایف بی آر ان ایکشن، انکم ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ اسی لاکھ روپے کی ناد ہندہ انڈس کنڈکٹر اینڈ کیبل پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے اکاؤنٹس سے مزید 60 لاکھ کی ریکوری کرلی گئی۔

ایف بی آر کے کارپوریٹ آرٹی او کی ٹیم نے چند روز قبل انڈس کنڈکٹر اینڈ کیبل کے اکاؤنٹس ایک کروڑ اسی لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر منجمد کر کے 60 لاکھ روپے نکلوا لیے تھے۔

ایف بی آر نے تاحال مجموعی طور پر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی ریکوری کی ہے، ڈپٹی کمشنر عمر زیب خان، انسپکٹر عمران زیدی اور کاشف محمود ایف بی آر کی ریکوری ٹیم میں شامل تھے۔

انڈس کنڈکٹر اینڈ کیبل پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذمے واجب الادا بقیہ 60 لاکھ  روپے کی ریکوری کیلئے بھی کارروائی شروع کر دی۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں 

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw

مزیدخبریں