(یاور ذوالفقار) لاہور ہائیکورٹ میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پیدا کرنے والے بھٹے بند کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے سیکرٹری ماحولیات پنجاب کو درخواستگزار کی سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے نوید حسین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب انوائرمیٹنل پروٹیکشن اتھارٹی کی جانب سے حکومتی پالیسی کے تحت بھٹے بند کیے جا رہے ہیں۔ بھٹے بند ہونے سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں جب کہ آئین پاکستان حکومتی پالیسی کے تحت شہریوں کے کاروبار بند کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔
پنجاب انوائرمیٹنل پروٹیکشن اتھارٹی نے سموگ اور ماحولیاتی پھلانے کے بے بنیاد الزامات لگا کر بھٹے بند کیے ہیں، وکیل نے استدعا کی کہ عدالت پنجاب انوائرمیٹنل پروٹیکشن اتھارٹی کا اقدام کالعدم قرار دے کر بھٹہ بحال کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد سیکرٹری ماحولیات پنجاب کو درخواستگزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔