ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے آبی بحران کا حل تلاش کرلیا

 حکومت نے آبی بحران کا حل تلاش کرلیا
کیپشن: City42 - Waste Stabilization Ponds
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) لاہور میں ویسٹ واٹر کو قابل استعمال بنانے کے منصوبے میں اہم پیشرفت، صوبائی حکومت نے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کے منصوبے کو مہنگا قرار دیتے ہوئے موخر کر دیا۔اب  پلانٹس کی جگہ ویسٹ سٹیبلائزیشن پاؤنڈز بنیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور میں آبی بحران پر قابو پانے اور ویسٹ واٹر کو قابل استعمال بنانے کیلئے اداروں کی جانب سے لاہور میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے محمود بوٹی اور شاہدرہ میں 255 ایکڑ زمین حاصل کرنے کیساتھ بابو صابو، موہلنوال، ہڈیارہ فیروزپور روڈ سمیت ٹوٹل چھ مقامات پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز کی کمی اور لاگت زیادہ ہونے کے باعث ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس منصوبے کو موخر کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید کا کہنا ہے کہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی جگہ ویسٹ سٹیبلائزیشن پاؤنڈز  بنائے جائیں گے۔ ٹیکنیکل انیلیسز کمیٹی نے ویسٹ سٹیبلائزیشن پاؤنڈز کو فائنل کیا ہے جس پر کام چار سے چھ ماہ میں شروع کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد ہر چھ ماہ بعد ایک ویسٹ سٹیبلائزیشن پاؤنڈ بنایا جائے گا اور یہ منصوبہ دو سے تین سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔

صوبائی وزیر کی جانب سے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی بجائے ویسٹ سٹیبلائزیشن پاؤنڈز کی تفصیلی رپورٹ بدھ کے روز چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer