بے لگام بیوروکریسی کے آگے تبدیلی سرکار ڈھیر۔۔

4 Dec, 2018 | 09:24 AM

Sughra Afzal
Read more!

 (درنایاب) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیر صدارت ایل ڈی ای کی گورننگ باڈی کے منٹس آف میٹنگ 9روز گزر جانے کے باوجود جاری نہ ہوسکے۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایل ڈی اے کے اختیارات وائس چیئرمین کودینے کا حکم بھی نظر انداز، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے کیے گئے فیصلے پر تحریری حکم جاری نہیں ہوا۔ منٹس آف میٹنگ میں چیئرمین نے اہم اختیارات وائس چیئرمین کو دینے کافیصلہ شامل ہے۔ وائس چیئرمین کو اتھارٹی میٹنگ بلانے کا اختیار بھی شامل ہے۔ وائس چیئرمین کو چیئرمین کی عدم موجودگی پر اجلاس کی صدارت کا اختیار شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران اور وائس چیئرمین کے درمیان سردجنگ چل رہی ہے۔ آمنہ عمران وائس چیئرمین کے اجلاس میں شرکت نہیں کرتیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے زیادہ تر اجلاس ٹیپا آفس یا وائس چیئرمین کی عدم موجودگی میں بلاتی ہیں۔ منٹنس آف میٹنگ پر سائن نہ کرنے کا سب سے بڑا نقصان بجٹ پاس نہ ہونا ہے۔

 وائس چیئرمین کو اختیارات دینے کے بعداجلاس بلا کر بجٹ پاس کرنا ترجیح تھی ۔ ڈی جی ایل ڈی اے کے دستخط کے بعد کیس سیکرٹری ہاؤسنگ اور وزیر اعلیٰ کو بھجوانا تھا۔ اتھارٹی کے فیصلے سرد جنگ کی نذر ہونے سے ایل ڈی اے مالی بحران کا شکار ہے۔

مزیدخبریں