یو ای ٹی کے انجینئر طلبا خدمت خلق کیلئے پیش پیش

4 Dec, 2018 | 12:46 AM

Arslan Sheikh

(اکمل سومرو) انجینئرز صرف مشینوں سے ہی نہیں بلکہ انسانوں سے بھی پیار کرتے ہیں، یو ای ٹی کے 500 انجینئرز شیلٹر ہومز میں رہائش پذیرافراد کی مدد کے لیے سامنے آگئے، یونیورسٹی میں دیوار مہربانی بنا کر انسانی ہمدردی کے جذبے کا اظہارکیا۔

یو ای ٹی کے انجینئرز نے روایت سے ہٹ کر دیوارمہربانی بنا دی، خوبصورت رنگوں سے مزین دیوار لوگوں کی زندگیوں میں رنگ بھرنے کا باعث بنے گی۔ اشیاء ضروریہ جن میں جوتے اور گرم ملبوسات شامل ہیں اس دیوارمہربانی کے پاس جمع کیے گئے۔

یو ای ٹی کی بلڈ ڈونٹر سوسائٹی نے بے گھر افراد کی مدد کے لیے یہ پراجیکٹ شروع کیا ہے، چیف ایڈوائزر سید عارف حسین کی نگرانی میں پانچ سو طلبا نے مل کر اشیائے ضروریہ جمع کیں اور اب انہیں شیلٹر ہومز تک پہنچایا جائے گا۔

انجینئرز کہتے ہیں کہ معاشرے میں ایسے افراد بھی ہیں جن کے پاس دو وقت کی روٹی ہے اور نہ ہی پہننے کے لیے کپڑے ہیں۔ طلبا نے ہر ہفتے اشیاء جمع کر کے بے گھر لوگوں تک پہنچانے کی ٹھان لی ہے۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں 
https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw

مزیدخبریں