سٹی42: بالی وڈ کے زندہ لیجنڈ اداکار عامر خان نے اداکاری اور فلم پروڈکشن کی دنیا چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
مسٹرپرفیکشنسٹ کے نام موسوم عامر خان گزشتہ چند سال سے اداکاری پہلے ہی کم کر چکے تھے اور فلم پروڈکشن پر زیادہ توجہ دے رہے تھے، اب انہوں نے فلم پروڈکشن سے بھی باہر نکلنے اور مکمل ریٹائرڈ زندگی کو انجوائے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عامر خٓن اپنا پروڈکشن ہاؤس اپنے بیٹے جنید ک کے سپرد کر رہے ہیں۔
ایک انٹرویو میں اداکار جنید خان نے انکشاف کیا کہ ان کے والد عامر خان ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں اور پروڈکشن کا کام جنید خود دیکھ رہے ہیں۔
چھوٹی عمر میں پروڈکشن سنبھالنے پر اداکار جنید خان نے کہا کہ ان کو فلم کے سیٹ کا اچھا تجربہ ہے، فلم ’پی کے‘ کے سیٹ پر بھی وہ موجود تھے، ایڈورٹائزمنٹ شوٹس بھی کروا چکے ہیں۔
جنید خان نے بتایا کہ ان کے والد عامر خان نے انہیں پروڈکشن سنبھالنے کا حکم دیا کیوں کہ وہ ریٹائر ہونا چاہتے ہیں۔
جنید خان نے حال ہی میں فلم ’مہاراج‘ سے ڈیبیو کیا ہے اور اس فلم میں ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا۔