بڑے برانڈز کی   جعلی چائے بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی، ہزاروں کلو گرام جعلی چائے برآمد

4 Aug, 2024 | 09:01 PM

کلیم اختر:  لاہور میں کھلی پتی پر معروف برانڈز کی جعلی لیبلنگ کا مکروہ دھندا بے نقاب ہو گیا۔ صوبائی وزیر خوراک  بلال یاسین خود  فوڈ سیفٹی ٹیم کے ساتھ چھاپہ مارنے پہنچ گئے۔  جعلی چائے بنانے والی فیکٹری سے جعلی چائے کی بھاری مقدار پکڑی گئی۔

 ٹاؤن شپ میں ایک بڑی چائے کمپنی کے جعلی لیبل کے ساتھ کم کوالٹی کی کھلی چائے کی پیکنگ کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے  چار ہزار710 کلو  گرام کم کوالٹی کی چائے کی پتی تلف کر دی۔

بلال یاسین نے معروف برانڈز کی جعلی پیکنگ کرنے اور اس کی مارکیٹنگ کرنے  جلعلی چائے کی فیکٹری کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ۔

چھاپے کی  کارروائی کے دوران 3710 کلوگرام پیک ہو چکی جعلی چائے اور  ایک ہزار کلو گرام کھلی پتی ،جعلی لیبلز کے ساتھ گتے کے پرنٹڈ  ڈبے اور 10 پیکنگ مشینیں ضبط کر لی گئیں۔

 صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ 4 مشہور برانڈز کی چائے کے جعلی ڈبوں کی لاہور کے وسیع علاقوں میں سپلائی کا نیٹ ورک بھی بے نقاب کیا گیا ۔ جعلی اشیاء خورونوش کی مارکیٹ میں ترسیل کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

مزیدخبریں