سعید احمد: ریلوے فلیٹس کے ٹرانسفارمر میں خرابی کے باعث 3 روز سے بجلی کی بندش پر فلیٹس کے مکینوں نے سڑک پر نکل کر وہڑ والا چوک میں احتجاج کیا۔ شہر کے مصروف چوک پر احتجاج کے دوران ٹریفک بلاک ہو گیا۔
پاکستان ریلوے کے ہیڈکواٹرز سے ملحق ڈی ایس آفس سے ملحقہ ریلوے فلیٹس کی بجلی 3 روز سے غائب ہے۔ فلیٹس کے مکینوں نے بتایا کہ ٹرانسفارمر میں خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ لیسکو کے اہلکار تین روز مین یہ ٹرانسفارمر تبدیل نہیں کر سکے۔ بجلی کی طویل بندش سے فلیٹس مین مقیم گھرانوں کے لئے زندگی عذاب بن گئی ہے۔ تین روز سے بجلی سے محروم، پریشان حال رہائشی آج اتوار کے روز احتجاج کے لئے سڑک پر آگئے۔
ریلوے فلیٹس کے مکینوں کا کہنا ہے کہ خواتین ، بیماربزرگوں اور بچوں کا شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بجلی کی طویل بندش پر ریلوے فلیتس کے مکینوں نے بوہڑ والا چوک میں احتجاج کیا تو وہاں ٹریفک بلاک ہو گیا اور چاروں اطراف سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ احتجاج کرنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ بجلی کی بحالی کی بجائے لیسکو اور محکمہ ریلوے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اپنے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی اذیت کا ادراک کریں اور اس معاملہ کا فوری نوٹس لے کر لیسکو حکام کو سمجھائین اور بجلی کی فراہمی ممکن بنائیں ۔