ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  آج بارش کے سبب  کون سے علاقے زیر آب آ سکتے ہیں، تفصیل سامنے آ گئی

Heavy rain prediction, rain forecast, weather forecast, rains alert, disaster mitigation , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی:  آج رات سے5  اگست کے دوران بارشوں کے باعث شمالی پنجاب کے بعض اضلاع،  ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں ، بلوچستان کے  ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ہرنائی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، جعفر آباد،قلات، خضدار،لسبیلہ ، آواران، کیچ، پنجگور، سندھ کے اضلاع  جیکب آباد ، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو، جامشورو  میں اور مری، گلیات، مانسہرہ، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

 اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات اور کشمیر کے مقامی بر ساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

 بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور، رحیم یار خان،کراچی ، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بد ین، سکھر، کشمور، گھوٹکی، شکارپوراورخیرپور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

 اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔