عمیر افضل: حالیہ بارشوں کےبعد شاہدرہ کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہے۔
سعید پارک، سراج پارک، ایل ڈی اے گراؤنڈ، مسلم پارک میں بارش کا پانی جمع ہے۔ کئی روز سے بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے ہیں۔
گلیوں میں کیچڑ کے باعث پیدل چلنا محال ہو گیا ہے،شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بارش کے بعد گلیاں ندی نالے کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ پانی جمع ہونے سے ملیریا سمیت مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے بارش پانی کے نکاس کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیا۔