اتوار بازاروں میں سلمیٰ بٹ کے چھاپے، جرمانے اور ڈانٹ ڈپٹ

4 Aug, 2024 | 07:25 PM

راؤ دلشاد:   پرائس کنٹرول ٹاسک فورس  کی چئرپرسن سلمی بٹ نے پرائس کنٹرول کے مختلف مارکیٹس اور اتوار بازاروں کے دورے کئے۔ سلمی بٹ نے اتوار بازار شادمان، گارڈن ٹاؤن، فيصل ٹاؤن اور گلبرگ ميں مارکيٹ و بازار  میں پرائس کنٹرول وائلیشنز سامنے آنے پر دکانداروں کو موقع پر ہی جرمانے کر دیئے۔ 
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر چئیرپرسن پرائس کنٹرول ٹاسک فورس سلمی بٹ نے سبزی، پھل، مرغی،تندور، کريانہ سٹورز پر قیمتوں کا جائزہ لیا۔ پرائس کنٹرول ٹاسک فورس کی چئرپرسن سلمی بٹ نے شہریوں کی شکایات کا موقع پر ازالہ کیا۔  انہوں نے  بڑے سٹوروں پر ڈی سی کاؤنٹرز کی عدم دستیابی پر جرمانے کر دیئے اور فل فوری مکمل کرنے کی تاکید  کی۔ 

سلمیٰ بٹ نے سنڈے بازاروں مین پرائس لسٹ کی پابندی نہ کرنے والے تندور والوں اور کریانہ فروشوں کو ڈانٹ بھی پلائی۔ انہوں نے تندوروں پر فروخت کی جا رہی روٹی کی قیمت بازار کے عام تندوروں کے برابر وصول کرنے پر جرمانے کئے، روٹی کا وزن کم ہونے پر بھی جرمانے کئے۔

 ایک دوکاندار سے اشیا کے نرخ پوچھتے ہوئے انہین نے آستینیں بھی چڑھا لیں۔

سلمیٰ بٹ نے  اوور چارجنگ کے شواہد ملنے پر جرمانے کر دیئے۔ شہريوں نے وزيراعلی کی جانب سے زائد قیمتوں پر نوٹس لئے جانے پر شکريہ ادا کیا۔  شہریوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کاروائی کو روزانہ کا معمول بنايا جائے۔

خواتين نے اتوار بازار شادمان سے چئیرپرسن ٹاسک فورس کی موجودگی  میں کثیر مقدار میں خریداری کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمیٰ بٹ کی موجودگی سے ہر چیز  اصل قیمت پر آ گئی ہے۔ 

مزیدخبریں