ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اپنی چھت  اپنا گھرکے  ماڈل گھر ، مریم نوازشریف نے نقشہ میں اہم اضافہ کروا دیا

MArym Nawaz, Apna Ghar Program, Launching date, August 14, 2024, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   اپنی چھت  اپنا گھرپائلٹ پروگرام کے  ماڈل گھر ، مریم نواز نے نقشہ مین اہم اضافہ کروا دیا۔ مریم نوازشریف14 اگست کو پروگرام لانچ کریں گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پلاٹ پر قرض حاصل کرنیوالوں سے سروس چارجز لینے سے روک دیا، ٹال فری نمبر متعارف کرانے کا حکم بھی دے دیا۔
ماڈل گھروں کے نقشے میں لیونگ روم بھی شامل کرنیکی ہدایت، پی آئی ٹی بی خصوصی پورٹل تیار کریگا، آن لائن درخواست جمع کراسکیں گے
 حکومت پنجاب گھر کی لاگت کا بوجھ کم کرنے کیلئے سبسڈی دیگی، ایک تاپانچ مرلہ تک پلاٹ کے مالک کو گھر بنانے کیلئے بلا سود قرض ملے گا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے "عزم ہر بے گھر کے لئے اپنی چھت اپنا گھر"  پروگرام پر تیزی سے کام جار ی ہے۔اتوار کے روز لاہور میں وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اپنی چھت اپنا گھرپروگرام کے تحت تین ماڈلز  کی اصولی منظوری دی گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پلاٹ پر قرض حاصل کرنے والوں سے سروس چارجز لینے سے روک دیا ہے۔مریم نوازشریف 14 - اگست کو اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی لانچنگ کریں گی۔ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے پائلٹ پروگرام کے ماڈل گھر تیار کر لئےگئے ہیں۔

 وزیراعلی مریم نوازشریف نے ماڈل گھروں کے نقشے میں لِونگ روم بھی شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے عوام کی سہولت کے لئے ٹال فری نمبر متعارف کروانے کا حکم دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر پی آئی ٹی بی اپنی چھت  اپنا گھر پروگرام کے لئے خصوصی پورٹل تیار کرے گا۔ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے خواہش مند گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کراسکیں گے۔

درخواست فارم کہاں سے ملیں گے

 اتوار کو ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن (ر)اسد اللہ خان نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں درخواست دینے کے لئے فارم ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر سے حاصل کیے جا سکیں گے۔ ایک تا پانچ مرلہ تک پلاٹ مالکان گھر بنانے کے لئے بلاسود قرضہ حاصل کر سکیں گے۔

آسان قرضہ کی سہولت

 وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر گھر کے مالکان کو آسان قسط پر قرضہ ادا کرنے کی سہولت ملے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری زمین پر گراؤنڈ اور تین منزلہ اپارٹمنٹ کے پروگرام کا پی سی ون منظور ہو گیا ہے۔  فزیبلٹی سٹڈی جلد ہوگی۔

 پرائیویٹ سکیموں میں تین اور پانچ مرلہ کے گھر ”پھاٹا“ کے الاٹیز کو ملیں گے۔ پھاٹا کے الاٹی پرائیویٹ سکیم میں گھر لینے پر پانچ سال میں گھر کی اقساط ادا کریں گے۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب پرائیویٹ سکیم میں گھر کی لاگت کا بوجھ کم کرنے کے لئے سبسڈی دے گی۔ کسی بھی شہر یا گاؤں میںپلاٹ مالکان  70ہزار قرض لے سکیں گے۔ پانچ مرلہ تک پلاٹ کے مالک کو گھر بنانے کے لئے بلا سود قرض ملے گا۔ مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے قرض کی ادائیگی پر سروس چارجز پر حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

اس اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔