ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جشنِ آزادی بھرپور انداز سے منانے کی تیاری کیلئے کمیٹی کی تشکیل

Jashan e Azadi, Youm e Azadi, Prime minister Shahbaz Sharif,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی:  وفاقی حکومت نے جشن آزادی پاکستان کا دن بھرپور انداز سے منانے کی پلاننگ شروع کر دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے 14 اگست کے پروگرام کی تیاریوں کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی  ہے۔ اس 10 رکنی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال رکر رہے ہیں۔

کمیٹی میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور کوآرڈینیٹر رانا مشہود ،  سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اطلاعات،  وزیر اعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز شریف، جوائنٹ سیکرٹری میڈیا عبدالکبر اور ڈپٹی سیکرٹری پریس ملیحہ شاہد بھی شامل ہیں۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ 

کمیٹی 3 روز میں 14 اگست کے پروگرام،  وزیر اعظم کی تقریر اور پیغام پر کام اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔