راؤ دلشاد: ماڈل ٹاؤن لاہور میں آج شام وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس ہو رہا ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزرا خواجہ آصف،عطااللہ تارڑ،مصدق ملک،رانا تنویر حسین اور وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک شریک ہیں۔
اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر اہم مشاورت کی جا رہی ہے۔
آج ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک احمد خان کی بھی ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم سشہباز سے آج ماڈل ٹاؤن میں ملاقاتیں کرنے والوں میں رانا مشہود احمد خان ،شیزا فاطمہ،اسد الرحمن گیلانی بھی شامل ہیں۔