سٹی42: پاکستان میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کے فاتح کو ملنے والی ٹرافی کتنی قیمتی ہو گی، اس سوال کا جواب اندازے سے دینے کی کوشش کرنے والے تقریباً سبھی لوگ غالباً ناکام رہیں گے، یہ ٹرافی ہمارے اندازوں سے کہیں زیادہ قیمتی ہو گی۔
چیمپئینز ٹرافی 2025 کی لاگت تو اب تک صیغہ راز میں ہے تاہم پاکستان کے کئی شہروں میں ہونے والے کرکٹ کے اس پریسٹیجئیس ایونٹ پر کل خرچہ کتنا ہو گا یہ فگر سامنے آ گئی ہے۔ جی ہاں پاکستان مین ہونے والی چیمپئینز ٹرافی پر ٹوٹل 70 ملین ڈالر 19 ارب 32 کروڑ پاکستانی روپے خرچ ہوں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاری کے لیے بجٹ کی منظوری دی ہے۔ اس با وقار ایونٹ کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل 70 ملین ڈالر خرچ کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ آئی سی سی نے پاکستان مین ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کا مکمل شیڈول جس میں اسپورٹ پیریڈ کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں، تمام شریک ٹیموں کے کرکٹ بورڈز کو بھجوا دیا ہے، اس شیڈول میں میچوں کا شیڈول، وارم اپ میچز اور دیگر سرگرمیوں کی ٹائمنگ شامل ہے۔
آئی سی سی نے براڈ کاسٹرز کو بھی چیمپئینز ٹرافی کے شیڈول سے آگاہ کر دیا ہے، اس شیڈول کو اب تک ٹینٹیٹو کہا جا رہا ہے کیونکہ شریک ممالک کے کرکٹ بورڈز کسی ضروری ترمیم کے لئے آئی سی سی سے کہہ سکتے ہیں۔ بورڈز سے مشاورت کے بعد آئی سی سی شیڈول کو حتمی شکل دے گی۔
کراچی اور لاہور کے کرکٹ فینز کی خوش قسمتی
افتتاحی تقریب کا کرٹین ریزر ایونٹ کراچی میں ہونے جا رہا ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب لاہور میں ہو گی۔ غیر معمولی قیمتی چیمپئینز ٹرافی سب سے پہلے کراچی کے فینز کی نظروں کے سامنے لائی جائے گی اور پھر فائنل جیتنے والی خوش قسمت ٹیم کو یہ غیر معمولی قیمتی ٹرافی لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں فیز کی نظروں کے سامنے عطا کی جائے گی۔ پاکستان بھر اور باقی دنیا کے کرکٹ فین یہ ٹرافی ٹی وی سکرینز پر ہی دیکھ پائیں گے۔
چیمپئینز ٹرافی کا سپورٹ پیریڈ
چیمپئنز ٹرافی کا اسپورٹ پیریڈ 12 سے 18 فروری رکھا گیاہے، ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی، فائنل کا ریزرو ڈے 10 مارچ کو رکھا گیا ہے، اسپورٹ پیریڈ کی ونڈو دراصل وارم اپ میچز کے لیے رکھی گئی ہے۔ آئی سی سی وارم اپ میچز کا فیصلہ تمام ٹیمز کے ساتھ مشاورت سے کرے گی۔ توقع ہے کہ ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ 2 وارم اپ میچز کھیلے گی۔
لاہور، راولپنڈی اور کراچی کے فینز کی ایک اور خوش قسمتی
اب تک سامنے آنے والی معلومات کے مطابق وارم اپ میچز بھی چیمپئنز ٹرافی کے 3 شہروں لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے، اسپورٹ ونڈو میں ٹریننگ سیشنز کا انعقاد، وارم اپ میچز، میڈیا ایکٹیویٹی اور تشہیری ایونٹس ہوں گے، اسپورٹ پیریڈ میں تمام سرگرمیاں آئی سی سی اور پی سی بی کی مشاورت سے طے ہوں گی۔