سعید احمد سعید: جعلی پائلٹ لائسنس کیس کے بعد پی آئی اے افسران کی ڈگری بوگس ہونے کا انکشاف, پی آئی اے کے ڈپٹی سٹیشن مینجر برمنگھم کا انٹرمیڈیٹ سرٹیفکیٹ بوگس ہونے کا انکشاف ہوا۔
تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں پے گروپ 4کے مقامی ملازم جاوید اقبال باجوہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا،شوکاز نوٹس میں ڈپٹی سٹیشن مینجر کو 7 روز میں تحریری جواب جمع کرانے کا کہا گیا، آپ کی تعلیمی دستاویزات کو تصدیق کے لئے متعلقہ تعلیمی بورڈ بھیجا گیا۔
انٹرمیڈیٹ بورڈ کے جواب کے مطابق آپ کا سرٹیفکیٹ بوگس قرار دیاگیا،آپ کا فعل ایئرلائنز کی ایمپلائز ڈسپلنری پالیسی کی شقوں کی خلاف ورزی ہے، 7روز میں جواب نہ دینے پر آپ کیخلاف مزید کارروائی کی جائے گی،جاوید اقبال باجوہ قومی ایئر لائن کا کئی دہائیوں سے ملازم ہے۔
ترجمان پی آئی اے دوران ملازمت برطانیہ منتقل ہونے پر مقامی ریگولر ملازم کا سٹیٹس حاصل کیا،شوکاز نوٹس کا مقررہ مدت میں جواب کا انتظار کیا جائے گا، سرٹیفکیٹ کے اصل ہونے کا ثبوت فراہم نہ کرنے پر تادیبی کارروائی ہوگی۔