ویب دیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں سفاک باپ نے اپنی نومولود جڑواں بیٹیوں کو پانی کے ڈرم میں ڈال کر قتل کر دیا۔
دردناک واقعہ علاقہ خیرماتو میں واقعہ 27 جولائی کو پیش آیا، پنجاب کے ضلع میانوالی سے تعلق رکھنے والے رمضان نے اپنی جڑواں بیٹیوں کو قتل کر کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزم رمضان کو حراست میں لیا, ملزم نے شروع میں بیٹیوں کی طبعی موت کا بتایا. جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر قبر کشائی پوسٹ کرایا گیا جس پر باپ نے پولیس کے سامنے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیاں پسند نہیں تھیں اس لیے پانی میں ڈبو پر قتل کیا۔
ملزم کی بیوی بھی اس کے خوف سے گھر چھوڑ چکی ہے۔