ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو نےتھری فیز میٹرز کی قلت پر قابو پانے کا انوکھا طریقہ نکال لیا

لیسکو نےتھری فیز میٹرز کی قلت پر قابو پانے کا انوکھا طریقہ نکال لیا
کیپشن: Three Phase Meters
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہدسپرا: لیسکو میں تھری فیز میٹرز کی قلت پر قابو نہ پایا جا سکا،کمپنی نے خراب میٹرز کو پرانے میٹرز سے تبدیل کرنےکا سلسلہ شروع کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق ڈیفیکٹو کوڈ کی بنیاد پر نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ میں اترنے والے میٹرز لگا دیئےگئے،جلنے والے میٹرز کو پرانے میٹرز سے تبدیل کرنے سے خراب ہونے کی شرح بڑھنے لگی، لیسکو نے سٹورز سے ڈیفیکٹو کوڈ کے مطابق پرانے میٹرز کا اجراء کیا۔
پرانے میٹرز کی لیبارٹری رپورٹ لےکر جلنے والے میٹرز کی جگہ نصب کئے گئے،لیبارٹری رپورٹ سے کلیئرنس ملنے والے میٹرز کو دوبارہ لگانے کی اجازت دی گئی،متعلقہ افسران کو ایم اینڈ ٹی رپورٹ کی ریڈنگ کےمطابق بلنگ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

 ترجمان لیسکو کا کہنا تھا لیسکو میں ای آر پی سسٹم سے میٹرز کا اجراء ہو رہا،جولائی تک جمع ڈیمانڈ نوٹسز پر میٹرز جاری کر دیئے گئے۔