کلیم اختر: قدرتی آفات و ناگہانی واقعات کےنقصانات کے لئےانشورنس کمپنیاں پول تشکیل دینےکا فیصلہ،سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی بیمہ کمپنیوں کو انشورنس پول بنانے کے لئے سفارش کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق ایس ای سی پی نے بیمہ کمپنیوں کی رہنمائی کیلئے باقائدہ رپورٹ بھی جاری کر دی،5سالہ منصوبےکےتحت مختلف شعبوں میں بیمہ سہولیات فراہم کرنےکےپیش نظرسفارش کی گئی۔
ملک میں قدرتی آفات و ناگہانی واقعات کے نقصانات کے لئے انشورنس کمپنیاں پول تشکیل دیں ،ایس ای سی پی نے "بیمہ شدہ پاکستان پولز ڈائنامکس" پر جامع رپورٹ بھی جاری کی،بین القوامی معیارات کے مطابق انشورنس پول بنانے کے لیے ایکشن پلان تجویز دی گئی۔