ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا اپنا گھر بنوانے والوں کیلئے بڑا سرپرائز

 پنجاب حکومت کا اپنا گھر بنوانے والوں کیلئے بڑا سرپرائز
کیپشن: new houses project
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشادحسین: اپنی چھت، اپنا گھرپروگرام پر تیزی سے کام جاری، 3 ماڈل کی اصولی منظوری,وزیر اعلیٰ نے پلاٹ پر قرض حاصل کرنیوالوں سے سروس چارجز لینے سے روک دیا.

تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز14 اگست کو اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کی لانچنگ کریں گی،اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے پائلٹ پروگرام کے طور پر ماڈل گھر تیار کئے جائیں گے، وزیراعلیٰ مریم نوازکی ماڈل گھروں نے نقشے میں لیونگ روم بھی شامل کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعلیٰ مریم نواز نےعوام کی سہولت کے لئے ٹال فری نمبر متعارف کروانے کا حکم بھی دیا۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر پی آئی ٹی بی اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے لئےخصوصی پورٹل تیار کریگا،اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے خواہشمند گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کراسکیں گے،سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن (ر)اسد اللہ خان نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام پر بریفنگ دی،اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام فارم ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر سے حاصل کیے جا سکیں گے۔
ایک تا 5مرلہ تک پلاٹ مالکان گھر بنانے کے لئے بلاسود قرضہ حاصل کر سکیں گے، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر گھر کے مالکان کو آسان قسط پر قرضہ ادا کرنے کی سہولت ملے گی، پرائیویٹ سکیموں میں 3 اور 5 مرلہ کے گھر ”پھاٹا“ کے الاٹیز کو ملیں گے،پھاٹا کے الاٹی پرائیویٹ سکیم میں گھر لینے پر 5 سال میں گھر کے اقساط ادا کریں گے، پنجاب حکومت پرائیویٹ سکیم میں گھر کی لاگت کا بوجھ کم کرنے کیلئے سبسڈی دے گی۔

کسی بھی شہر یا گاؤں میں 70ہزار پلاٹ مالکان قرض لے سکیں گے، 5مرلہ تک پلاٹ کے مالک کو گھر بنانے کے لئے بلا سود قرض ملے گا، وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔