راو دلشاد: وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا یوم شہدائے پولیس پر پیغام، مریم نوازشریف نے کہا 4اگست کبھی نہیں بھول سکتے یہ دن شہدا کی یاد دلاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نےیوم شہدائے پولیس پر پیغام میں کہا تمام شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام ،یوم شہدابہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کادن ہے،شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے،پولیس شہداء کی لازوال قربانیاں اثاثہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔
وہ قوم سرخرو ہوتی ہے جو شہداء کی تکریم کرتی ہے،شہداء کی تکریم پہ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،حکومت پنجاب ہر لمحہ شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گی،کچہ کے علاقے سمیت ہر علاقے میں پولیس فورس قابل قدر فرائض سر انجام دے رہی ہے۔
مریم نوازشریف نے کہا 4اگست کبھی نہیں بھول سکتے یہ دن شہدا کی یاد دلاتا ہے،پنجاب حکومت شہداء کے خاندانوں کی ویلفیئر کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،ہر شہید کے خاندان کی دیکھ بھال اور خدمت کا فریضہ پوری طرح نبھائیں گے،شہداء پر فخر ہے , قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔