موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

4 Aug, 2024 | 09:52 AM

اقصیٰ سجاد، عائمہ خان: محکمہ موسمیات نے پنجاب اور سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے. خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، کشمیر، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بھی  تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے  جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالا ئی /شمال مشر قی پنجاب ، خطۂ پوٹھوہار، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

شہر  لاہور کا موسم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ  آج  گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور پانچویں نمبر پر آگیا ہے شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح140ریکارڈ کی گئی ہے، سیدمراتب علی روڈپرآلودگی کی شرح144ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین کی جانب سے شہریوں کو بارشی موسم میں احتیاط کی تلقین کی گئی ہے۔

شہر  قائد میں موسم مطلع ابر آلود رہنے رہے گا تاہم شہر میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش کی پیسگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب85 فیصد ہے۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی ساتویں نمبر پر آگیا  ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر موجود ہے۔  جنوب مغربی سمت سے11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 94 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ  کی گئی ہے۔ 

دوسری جانب  محکمہ موسمیات کے مطابق جامشور، میرپورخاص اور نوشہروفیروز سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں رات سے موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، جس سے فضلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے.   جامشورو میں کوہستانی علاقے میں بارش نے تباہی مچادی، مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، برساتی پانی گھروں میں داخل ہوگیا، متعدد بھیڑ بکریاں برساتی پانی میں بہہ گئیں، کئی دیہات کا جامشورو سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔

 اس کے علاوہ میرپورخاص، نوشہرو فیروز، بھٹ شاہ، نیو سعیدآباد، مٹیاری، ہالا اور میٹاری سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،کشمور میں بھی بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، خیرپور ناتھن شاہ میں بھی  بارش کا بعد ممکنہ سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ، ضلعی انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔  بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے جبکہ اہم شاہرائیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں، بارش کے باعث کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے، جس کے باعث کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

محکمہ موسمیات نے 03 اور04 اگست کے دوران انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ شدید بارشوں کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر ،بنوں، کرم، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ جبکہ قلات، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، ژوب، لورالائی، سبی، ہرنائی، آواران، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، موسیٰ خیل اور جعفر آباد میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔اس کے علاوہ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔جبکہ سندھ کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ۔ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

مزیدخبریں