(ویب ڈیسک) زہریلا کھانا کھانے سے فیکٹری کے 70 ملازمین کی حالت بگڑگئی، متاثرہ ملازمین کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ ملازمین میں سے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں چپ بورڈ بنانے والی فیکٹری کے ملازمین نے فیکٹری کے اندر بنے میس سے کھانا کھایا تھا جس کے بعد ہی سب کی حالت خراب ہوئی تھی۔
اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے بتایا کہ کھانے کے سیمپلز لے لیے گئے ہیں جبکہ کھانا بنانے والے باورچی کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔