وقاص عظیم : وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چائنہ نیشنل نیوکلیئر کوآپریشن کے نائب صدر کاو شوڈونگ نے ملاقات کی۔
تفصیلات کےمطابق ملاقات میں پاکستان اٹامک انرجی کے نمائندے بھی شریک تھے، ملاقات میں چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 5 کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے مطابق چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 5 سے 1200 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔
وزیر خزانہ نے چینی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر خزانہ نے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔