ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہاتیر محمد کی طبیعت بگڑ گئی ،ہسپتال داخل

مہاتیر محمد کی طبیعت بگڑ گئی ،ہسپتال داخل
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ملائیشیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد کو انفیکشن کے باعث نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ (آئی جے این) میں داخل کردیا گیا۔

 عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 98 سالہ سیاستدان کو منگل کو انفیکشن کے علاج کے لیے داخل کیاگیا تھا، قریبی ذرائع کے مطابق مہاتیر محمد کا انفیکشن کا علاج کیا جا رہا ہے، ان کی طبیعت بہتر ہے اور وہ ڈاکٹرز کے زیر نگرانی ہیں اور امید کی گئی ہے کہ وہ جمعہ (4 اگست) تک ہسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گے،سابق رہنما کو کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔

 خیال رہے کہ مہاتیر محمد 2  بار ملائیشیا کے وزیر اعظم رہے اور مجموعی طور پر 24 سال تک عہدے  پر  رہے ہیں، تجربہ کار سیاست دان کو کئی سالوں سے صحت کے خدشات لاحق رہے ہیں، دل کے متعدد دورے پڑنے سےبائی پاس سرجری سے گزرنا پڑا۔انہیں گزشتہ سال اگست میں مثبت ٹیسٹ کے بعد کوویڈ 19 کے لیے ہسپتال میں بھی داخل کیاگیا تھا۔