ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلی چین، پاک فیچر فلم ’ بتھی گرل ‘ کا پریمئیر ہوگیا

 پہلی چین، پاک فیچر فلم ’ بتھی گرل ‘ کا پریمئیر ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان دوستی پر مبنی پہلی چین، پاک فیچر فلم ’ بتھی گرل ‘ کا پریمئیر  پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں ہوا۔ 

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت سردار محمد عرفان ڈوگر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔  تقریب میں ہنرکدا فلم اینڈ میڈیا کے سربراہ جمال شاہ، چائنا ایمبیسی کے کلچرل کونسلرسمیت فلم کی کاسٹ نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں حکومتیں میگا پروجیکٹ کی کامیابی کے لیے جرات مندانہ اقدامات کر رہی ہیں۔ 

BA'TIE GIRL، پاکستان کے ایک چھوٹے سے گاؤں کی کہ نوجوان، پرجوش لڑکی کی کہانی ہے ، جس کے ذہن میں فٹ بال کے خواب اور ہنر ہے۔ یہ ایک نوجوان لڑکی کو بااختیار بنانے کی کہانی ہے۔