ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، آن لائن لون ایپ کے ذریعے فراڈکرنیوالاغیرملکی باشندہ گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، آن لائن لون ایپ کے ذریعے فراڈکرنیوالاغیرملکی باشندہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن لون ایپ کے ذریعے فراڈکرنیوالاغیرملکی باشندہ گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گلبرگ لاہور سے گرفتار کیا گیا، ملزم جیان لی یانگ پاکستان میں آن لائن لون ایپ کےذریعے فراڈکرنیوالوں کاسربراہ ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش سینکڑوں لوگوں سے فراڈ کا اعتراف کیا، ملزم نے بہت سے پاکستانی شہریوں کواپنے پاس کام کیلئےملازم رکھا ہوا تھا۔ ملزم10ماہ سے پاکستان میں یہ کام کر رہا تھا۔ آن لائن لون ایپ کے ذریعے شہری کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرکے انہیں بلیک میل کیاجاتاتھا۔ 

ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔