توشہ خانہ کیس، سپریم کورٹ کا نیا بینچ تشکیل

4 Aug, 2023 | 10:46 AM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: توشہ خانہ کیس پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو بینچ میں شامل کرلیا گیا۔

سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دیدیا، جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا، جسٹس مظاہر علی اکبر کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی نئے بینچ کا حصہ ہوں گے، جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ میں شامل ہیں۔

چیٸرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکلاء عدالت کو ہاٸیکورٹ کی سماعت سے متعلق آگاہ کریں گے۔سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت کے حکم نامے میں کہا تھا کہ آئندہ سماعت دستیاب بینچ کرے گا۔

مزیدخبریں