ویب ڈیسک: وزیراعظم نے پی ڈی ایم اوراتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومتی سیاسی رہنماؤں کا اجلاس ویڈیولنک پرہوگا۔ اجلاس میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اوردیگررہنما شرکت کریں گے۔اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان بھی ویڈیو لنک پرشرکت کریں گے۔ اجلاس میں نگران وزیر اعظم کے نام پر مشاورت کی جائے گی۔نگران سیٹ پر وزیراعظم پی ڈی ایم اوراتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔