لاہور میں ایک کروڑ کی بڑی ڈکیتی

4 Aug, 2023 | 12:08 AM

Imran Fayyaz

This browser does not support the video element.

(فاران امین)لاہور میں ایک کروڑ کی بڑی ڈکیتی،ڈاکو یرغمال بنا کر گھر سے ایک کروڑ لے کر فرار ہوگئے۔

 اقبال ٹاون میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈکیتی کی واردات خالد ملک نامی شہری کے گھر ہوئی،خالد ملک کے مطابق ڈاکوؤں نے گھر پر موجود خاتون کو یرغمال بنایا، گھر میں 50 لاکھ نقدی اور 50 لاکھ سے زائد مالیت کا سونا موجود تھا، سونا اور نقدی رقم بیٹی کی شادی کے لئے جمع کی تھی،  میری عمر بھر کی کمائی چند لمحوں میں ڈاکو لوٹ کر فرار ہوگئے۔اس نے مزید بتایا کہ  اس کی بیٹیاں اپنی خالہ اور کزن کے ساتھ شاپنگ کے لئے گئی تھیں،گھر پر میری بیوی موجود تھی، جو دل کہ مریضہ ہے۔

مزیدخبریں