(ویب ڈیسک)حکومت نے بجلی کے بلوں پر لگایا گیا فکس سیل ٹیکس ایک سال کیلئے موخر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے مذاکرات کامیاب ہو گئے، حکومت نے بجلی کے بلوں پر لگایا گیا فکس سیل ٹیکس ایک سال کے لئے موخرکردیا۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر توانائی خرم دستگیر نے آل پاکستان انجمن تاجران کے نمائندوں کے ہمراہ فکس سیل ٹیکس موخر کرنے کا اعلان کیا۔