شاہ محمود قریشی کی بیٹی کی سیاسی میدان میں انٹری

4 Aug, 2022 | 08:06 PM

ویب ڈیسک : شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو نے این اے 157سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔ 

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  میری بیٹی مہربانو نے عمران خان کی ہدایت پر کاغذات جمع کرائے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کی تبدیلی میں پڑھی لکھی خاتون کا بڑا کردار ہے، ہمیں پاکستان کی آئندہ نسل کے لئے کردار ادا کرنا ہے، پاکستان کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔

شاہ محمود قریشی نےمزید  کہا کہ پارلیمان میں خواتین کے لئے الگ نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ    1965 ءکی جنگ اور 2005 ءکے زلزلے کے بعد فلاحی سرگرمیوں میں بھی خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی این اے 157 ملتان سے 11 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کیلیے میدان میں اتری ہیں ۔


 

مزیدخبریں